بلوچستان میں تین روز سے جاری بارشوں جانی نقصان نہیں ہوا لیکن سیلابی پانی نے سڑکوں، فصلوں اور مکان کو نقصان پہنچایا۔ سیلاب سے دو بڑے شاہراہیں کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جبکہ گوادر سے کراچی تک ساحلی شاہراہ بھی متاثر ہوئی
بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات کو شروع ہوا تھا جو ہفتہ کے دن تک جاری رہا جس سے بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں سیلاب آیا۔ کوئٹہ میں حکومت کے ترجان نے سیلاب کے بارے میں بتایا سیلاب سے اب تک 3 افراد جان بحق ہوۓ ہیں ۔ مختلف علاقوں میں مال مویشی سیلاب میں بہہ جانے کے ساتھ ساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلی جام کمال کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا گیا جس کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے 21 اضلاع بارشوں کے زیر اثر ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق 12 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جس کے لیے اشیا ء خورد و نوش کو ذخیرہ کیا گیا جو کی اہمرجنسی صورت حال میں ان علاقوں تک پہنچاۓ جائنگے۔
بارشوں کی وجہ سے رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ہے ۔ ٹریفک معطلی کی وجہ سے متعدد سیاح پھنس کر رہ گیے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Please don't comment Links, Addresses and Spam Comments.