لاہور(تازہ ترین) رواں سال مون سون بارشوں کا سب سے طاقتور سسٹم شروع ہونے والا ہے، جس سے چاروں صوبوں میں شدیدبارشیں ہوں گی، اکثر شہروں میں صورتحال بہت خراب ہو سکتی ہے، جس کے لیے محکمہ موسمیات الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے اس نئے اسپیل کے حوالے سے احکامات جاری کردی گئی ہیں۔ مون سون کے اس اسپیل کی وجہ جلیجی بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشیں برسانے والی ہوائیں 6 اگست بروز جمعرات سےسندھ ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں داخل ہوں گی۔ جو ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدت سے داخل ہوں گی۔ 6 اگست شام کو تیز ہواں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ 6 سے 8 اگست بروز ہفتہ کے دوران تیز بارش کا بھی امکان ہے۔جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباداور اندرون سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہو سکتی ہے۔ ہدایت کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے شہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے لہذا تمام ادارے الرٹ رہیں۔
محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے مطابق اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت اور خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں بارشیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ م مزید بتایا گیا ہے کہ مون سون کا یہ اسپیل پہلے اسپیل کے مقابلے میں زیادہ شدید ہوگا۔ مون سون کے تحت سندھ میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please don't comment Links, Addresses and Spam Comments.