لاہور(-0اگست2020ء) پرائیوٹ اسکولز
ایسوسی ایشن نے حکومت کی 15 ستمبر کو سکول کھولنے کے اعلانیے کو مسترد کیا ہے ۔حکومت
کا اعلانیہ مسترد کرتے ہوئے صدرآل پاکستان پرایویٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت اگست کے مہینے سے ہی ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، اگر
ایسا نہ کیا گیا تو پھر و ہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ
اسکولوں کو قانونی تحفظ قائم کرنے کےلیےایک سیل قائم کی گئی ہے اگر ہمیں سکول
کھولنے سے روکا گیا تو اس کے لیے ہم لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
حکومت نے ایس او پیز کے تحت ملک کے تمام دوسرے اداروں کو کھولا ہے اسی طرح ایس او
پیز پر عمل کر کے سکول بھی کھول دئے جائے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
نے اعلان کیا تھا کہ تمام سکولوں کو 15 ستمبر تک کھول دیا جائیگا۔
اسی سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کا بھی
بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بھی 15 ستمبر تک سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے
وہ بھی اسی صورت میں جب کرونا پر قابو پایا جائے۔ انہوں نے مزید اپنے ایک ٹویٹ میں
کہا ہے کہ 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہم نے سکولوں کے
لیے بھی ایس او پیز تیار کی ہیں اور اسی پر عمل کرکے ہی سکول کھولے جائنگے۔ انہیں ایس
او پیز سے بہت جلد والیدین کو آگاہ کیا جائے گال۔
علاوہ ازیں سندہ اور پنجاب کے پرائیویٹ
ایسوسی ایشنز نے ملک بھر میں 15 اگست کوتمام پرائیویٹ سکول کھولنے کا اعلان کیا
ہے۔ انہوں نے مزید یہ کہہ کر سکول کھولنے کا مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی بندش کی
وجہ سے کروڑوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ جس کا ازالہ بعد نہیں کیا جا
سکتا۔
Comments
Post a Comment
Please don't comment Links, Addresses and Spam Comments.