فیصلے وہ ، جو تقدیر بدل دے
اپنا بچپن اور اسکول کے ابتدائی ایام کو یاد کریں، ان دوستوں کو یاد کریں ،اور اساتذہ کے ناموں کو یاد کریں ، سکول کے دیواروں پر جو تصویریں لگی تھی وہ یاد کریں۔ اور پھر آج اپنے آپ کو دیکھ لیں، کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ وہاں سے یہاں تک پہنچ جاؤ گے ۔ اس وقت آپ نے کوئی مناسب فیصلہ نہیں کیا اس لئے آج کے حالات آپ کی خواہش کے مطابق نہیں ہے۔ اگر آپ شعوری طور پر کوئی بڑا، زبردست اور اپنے اوپر اعتماد کرتے ہوئے اپنی زندگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کا سارا کا سارا مستقبل بدل کر رہ جائے گا۔
" زندگی بدلنے میں نہ سال لگتے ہیں، نہ مہینے اور نہ دن، بلکہ وہ ایک لمحہ ہی کافی ہوتا ہے جس میں آپ اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کرتے ہیں"
اگر آپ اچھے فیصلے کرتے ہیں تو کیامیابی آپ کی مقدر ہوگی۔ کامیاب لوگ تمام حقائق اور خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور جب کوئی فیصلہ کر لے تو پھر وہ فیصلہ بدلتا نہیں۔ ناکام لوگ ہر لمحہ ایک فیصلہ کرتے ہیں اور پھر اس فیصلے کو بدل لیتے ہیں۔ فیصلہ بدلنے کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ کہیں وہ ناکام نہ ہوجائے۔ لیکن یہ ذہن میں رکھے کہ کامیابی اچھی فیصلوں کے نتیجے میں ملتی ہیں اور اچھے فیصلے انسان تب ھی کرتا ہے جب اس کا تجربہ ہو۔ اور تجربہ غلط فیصلے کرنے کی وجہ سے ہی آتا ہے۔ اسی لیے کسی بھی فیصلے کو کرنے سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔
ہماری اور ہماری نوجوان نسل کی سب سے بڑی بد نصیبی یہ ہے کی زندگی ہماری ہے اور فیصلے دوسرے لوگ کر تے ہیں۔ جس کی وجہ سے بچے پختہ شخصیت کے مالک نہیں بن پاتے۔ وجہ یہ ہے کہ ہم بچپن سے ہی ان سے فیصلہ کرنے کی قوت چین لیتے ہیں۔ اچھے فیصلے میں اتنی قوت ہوتی ہے کہ وہ آپ کی زندگی کے ہر پہلو جیسے کے تعلقات ،ماحول ،کارکردگی ،مستقبل، آمدنی، آپ کی قسمت اور خود آپ کو بھی بدل کر رکھ دیتا ہے۔
آج آپ کے سامنے جو بھی ہے یہ نتائج ان فیصلوں کے ہیں، جو آپ ایک عرصے سے کرتے آرہے ہیں۔ اگر آپ کچھ منفرد حاصل کرنا چاہتے ہو تو آپ کو منفرد فیصلے کرنے پڑیں گے۔ جس سے آپ کا آنے والا وقت شاندار گزرے گا۔ ہر فیصلے کا ایک نتیجہ ہوتا ہے اور ہر نتیجے کا ایک خاص سمت ہوتا ہے وہی سمت ہمیں اپنی منزل کی طرف رواں دواں کرتی ہے۔ لیکن زندگی میں صرف ایک فیصلے سے انقلاب نہیں آتا کیونکہ زندگی تو مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ جب ہم کوئی فیصلہ کریں اور پھر اس پر قائم رہیں اور مستقل مزاجی کی خصوصیت اپنے اندر پیدا کریں، تو پھر ایسے ہی فیصلوں سے قسمت سنوارتا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کے حالات صرف کمزور لوگوں کو ہی پیدا کرتے ہیں ۔ جبکہ جو لوگ طاقتور ہوتے ہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے لیے حالات پیدا کرتے ہیں۔ وہ حالات کے مطابق خود کو نہیں ڈالتے بلکہ حالات بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی لیے آج اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کریں ۔ صرف خواہش رکھنے سے بات نہیں بنے گی، بس فیصلہ کرلیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے ، کیا بننا ہیں اور کس طرف جانا ہے۔ خود کو اس بات کے لئے بیدار کریں کہ زندگی کا یہ تحفہ ہمیں صرف ایک بار ملا ہے۔ ایسا نہ ہو کی زندگی بیکار میں گزر جائے ایسا نہ ہو کہ جب ہمیں زندگی کی اصل کا پتا چل جائے اور پھر فیصلے کا وقت ختم ہو گیا ہو یا زندگی ساتھ چھوڑ جائے۔ کیونکہ جوانی کے وقت سے بہتر وقت کوئی نہیں ۔ تمام عظیم لوگ عظمت حاصل کرنے سے پہلے کچھ بن جانے کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ تو آپ بھی آج ہی سے اپنی سوچ ، رویے اور عمل بدلنے کا فیصلہ کریں۔ اور کم از کم دو تین ایسے فیصلے ضرور کریں جو آپ کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر دیں
Comments
Post a Comment
Please don't comment Links, Addresses and Spam Comments.