لاہور(06 اگست ۔2020ء) قومی احتساب بیورو(نیب)
نے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو طلب
کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کو 12 اگست کے دن 11 بجے نیب میں پیش ہونے
کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے عثمان بزدار کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکائت
پر طلب کیا ہے۔
ذرایع نے
بتایا ہے کہ نیب کو شکائت موصول ہوئی تھی کہ وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے اپنے
اختیارات کا غلط فائدہ اٹھا کر شراب کا لائسنس جاری کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق
عثمان بزدار اور ان ساتھ دیگر اشخاص کے خلاف یہ شکایت درج ہوئی تھی کہ مالی فائدہ
پہنچانے کے غرض سے انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ایک قریبی
عزیز کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا ہے۔ جو کہ خلاف قانون ہے۔ نیب
ذرائع کے مطابق نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جو شام تک وزیر اعلٰی کو موصول ہو جائیگا۔
Comments
Post a Comment
Please don't comment Links, Addresses and Spam Comments.